بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ کیرالہ میں کانگریس پارٹی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے ساتھ مل کر قتل کی سیاست کر رہی ہیں اور وہ ریاست سے بی جے پی کا صفایا کرنے میں مصروف ہے۔
مسٹر شاہ نے
صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سی پی ایم اپنی نظریاتی مطابقت کھو چکی ہے اس لیے وہ بی جے پی کارکنوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو رواداری کا سبق سکھانے والی سی پی ایم کو تشدد سے بچنا چاہیے